Advertisement
Advertisement
Advertisement

روزگار کی فراہمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، اسد عمر

Now Reading:

روزگار کی فراہمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، اسد عمر
اسد عمر

اسد عمر کی گفتگو

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ روزگار کی فراہمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی میں اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ساتویں مردم شماری پر کام شروع کردیا گیا ہے، ساتویں مردم شماری 31 اگست 2022 تک کروائی جائے گی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ مردم شماری کی حتمی منظوری مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے مشروط ہوگی، ادارہ شماریات نے مردم و مکانات شماری کے لیے 23 ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کی درخواست کی ہے، وزارت خزانہ نے ابتدائی طور پر 5 ارب روپے مردم شماری کے لیے مختص کر دیے، بقیہ رقم مردم شماری کے آغاز پر فراہم کی جائے گی۔

وزارت منصوبہ بندی نے کورونا سے متعلق سروے رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی اور کہا کہ کورونا کے دوران 2 کروڑ 73 لاکھ افراد معاشی طور پر متاثر ہوئے، کورونا کے باعث 2 کروڑ 6 لاکھ افراد بےروزگار ہوئے، 67 لاکھ افراد کی آمدن میں کمی ہوئی، اسمارٹ لاک ڈاون پالیسی کے بعد 1 کروڑ 84 لاکھ افراد کا روزگار بحال ہوا، روزگار کی فراہمی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، معاشی نمو میں اضافے اور روزگار کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر