Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کتنے سال کی سزا ہونے والی ہے؟ مداح غمزدہ

Now Reading:

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو کتنے سال کی سزا ہونے والی ہے؟ مداح غمزدہ

بالی ووڈ اداکار کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو این ڈی پی ایس ایکٹ کی 4 دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو ان مقدمات میں انہیں 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 2 اکتوبر کی رات منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

 نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے 2 اکتوبر کی رات ممبئی کے ساحل پر موجود ایک بحری جہاز پر منعقد ہونے والی ریو پارٹی پر اچانک چھاپہ مار کر غیر قانونی منشیات بر آمد کی تھی۔

تاہم اس بحری جہاز پر شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان بھی موجود تھا۔

Advertisement

گرفتاری کے پہلے 15 گھنٹے تک این سی بی نے آریان خان سے پوچھ تاچھ کی جس کے دوران آریان نے منشیات خریدنے کی بات کو تسلیم کیا۔

آریان خان کو این سی بی نے نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس (این ڈی پی ایس) ایکٹ 1985 کے سیکشن 8سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا ہے۔

 این ڈی پی ایس کا سیکشن 8 سی منشیات خریدنے اور فروخت کرنے کا کیس ہے اور اگر آریان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 6 ماہ سے لے کر 10 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

سیکشن 20 بی گانجا، چرس اورڈرگز رکھنے کا کیس ہے اور اس کیس میں 20 سال تک کی سزا ہوتی ہے لہذا اگر اریان خان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گرفتاری کے بعد آریان خان کا جے جے ہسپتال میں باقاعدہ میڈیکل ٹیسٹ کروایا گیا جس کے بعد انہیں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے دفتر لایا گیا۔

بعد ازاں انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے آریان کو 7 اکتوبر تک این سی بی کی تحویل میں بھیج دیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر