Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان امن و خوشحالی کا مستحق ہے ، معید یوسف

Now Reading:

افغانستان امن و خوشحالی کا مستحق ہے ، معید یوسف

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ افغانستان امن و خوشحالی کا مستحق ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ افغان جنگ کا کوئی فوجی حل موجود  نہیں تھا ، پاکستان امریکہ کو افغانستان  کے فوجی حل کی نا کامی پر خبردار کرتا رہا ، افغانستان میں بدامنی کے افغان عوام پر تباہ کن اثرات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں بدامنی کے پاکستان اور پڑوسی ممالک پر بھی اثرات ہوں   گے ، پاکستان کو امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت چکانی پڑی ،  اسی ضمن میں  50 سے زائد عسکریت پسند گروہوں نے جنم لیا ، دہشت گردوں کے گروہوں نے پاکستانی ریاست کو امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے پر نشانہ بنایا۔

ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ ہم آج بھی تقریباً  40 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کررہے ہیں ، بین الاقوامی برادری کو  کابل میں نئی ​​حکومت کے ساتھ مشاورت کے  ذریعے آگے بڑھنا چاہیے ، بین الاقوامی برادری کو امن و استحکام کے حصول   کے لیے اپنا  مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ افغانستان سے لا تعلقی کا پاکستان کے لیے آپشن نہیں ، افغانستان میں استحکام وسطی ایشیا کے ساتھ علاقائی رابطے کے لیے اہم ہے ، یہی ہمارا وژن ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر