Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی آرکائیوز کے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت

Now Reading:

قومی آرکائیوز کے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت
صدر مملکت

نیا چینی سال پاک چین تعلقات کے لیے یادگار ثابت ہو گا، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ قومی آرکائیوز کے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت نیشنل آرکائیوز آف پاکستان کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں صدر مملکت کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ حکومتی اور تاریخی ریکارڈ کے 40 لاکھ صفحات کو ڈیجیٹل ، 30،000 خستہ دستاویزات محفوظ بنائی جائیں گی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قومی آرکائیوز کے ڈیجیٹلائزیشن اور تحفظ کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ قومی اور تاریخی اہمیت کے ریکارڈ اور دستاویزات کو خصوصی طور پر محفوظ بنایا جائے۔

Advertisement

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آرکائیوز کے مؤثر انتظام کیلئے رہنمائی کی فراہمی کیلئے کابینہ ڈویژن ایڈوائزری بورڈ تشکیل دے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ دستاویزات قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ اور ڈیجیٹل بنانے کی ضرورت ہے، تاریخی ریکارڈ کے تحفظ کے عمل کو جلد از جلد نافذ کیا جائے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے گزٹ ، مغلیہ دور کے شاہی احکامات اور آزادی سے پہلے اور بعد کے دیگر اہم دستاویزات محفوظ کی جائیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر مملکت آصف زرداری نے تین صوبوں کے گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی
گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی نے انوار الحق کاکڑ کو طلب کرلیا
نگران دورِ حکومت میں کتنی گندم درآمد کی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستان نے مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کے لیے تجاویز تیار کرلیں
پاکستان اور مراکو کے مابین براہ راست پروازیں اور مضبوط فضائی روابط قائم ہونے چاہئیں، عاطف اکرام شیخ
گورنرز کی نامزدگیوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر