Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا

Now Reading:

وزیر اعظم نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی مرکزی و صوبائی قیادت  کا اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن کی مہنگائی کے خلاف تحریک کے باعث وزیر اعظم نے تحریک انصاف کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ وزیراعظم نے اہم قومی ایشوز پر بھی پارٹی کی مرکزی و صوبائی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پنجاب اور مرکزی قیادت کا اجلاس آج شام پونے 4 بجے وزیراعظم ہاوس میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں شاہ محمود قریشی ، پرویز خٹک، اسد عمر، فواد چوہدری، شفقت محمود عامر کیانی، سیف نیازی شریک ہوں گے جبکہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں مرکزی قیادت بھی اجلاس میں شریک ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب سے متلعلق اجلاس میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور صوبائی پارٹی قیادت شریک ہوںگی۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا تھا کہ پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ،گورنر ،صوبائی وزراء عاطف خان اور قیادت کا اجلاس ہوگا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گورنرعمران اسماعیل،اپوزیشن لیڈر حلیم عادل اور سندھ کی پارٹی قیادت کو بھی بلا لیا گیا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کو فعال اور منظم کرنے کے حوالے سے صلاح مشورے ہوں گے، جبکہ اہم فیصلے بھی متوقع  ہیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کے لئے ٹھوس حکمت طے کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان قومی ایشوز پر پارٹی قیادت کا نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے جبکہ اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان سیاسی اور پارلیمانی امورپر مشاورت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں وزراء اور پارٹی قیادت سے مہنگائی میں کمی پر رائے لی جائے گی۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ڈینگی کی وباء سے سے نمٹنے، کی حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان انتخابی اصلاحات کے حوالے معاملات پر مشاورت کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک میں یومیہ 4 ہزار میٹرک ٹن تیل کی اسمگلنگ کا انکشاف
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت کا ایک بار پھر اسمبلی اجلاس کے بغیر ہی بجٹ منظوری پر غور
آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ
کراچی: 15کروڑ سے زائد مالیت کی گیس چوری پکڑی گئی
محسن نقوی کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر