مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم گرین شرٹ کی پشت پر کھڑی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے نارووال میں پاک بھارت میچ حوالہ سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیم کے درمیان ٹاکرا ہو رہا ہے۔
مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم گرین شرٹ کی پشت پر کھڑی ہے،آج پاکستانی ٹیم شاندار کامیابی کے ساتھ قوم کو خوشخبری دے گی۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سپورٹس میں سپرٹ کے مطابق نتیجہ جو بھی ہو گا ہم پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔
مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں شاندار بولر، بیٹسمین فیلڈر ہیں ہر شعبے میں بہترین کارکردگی پیش کرے گی اور اپنا بہترین کھیل پیش کرے گی۔
واضح رہےکہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا آج ہو نے والا ہے، شائقین کرکٹ کی دل کی دھڑکنیں تیز، جوش وجذبہ اور ولولہ عروج پر ہے۔
آج دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں چوکوں اورچھکوں کی بھرمار ہوگی، شائقین کرکٹ ایک اوراعصاب شکن مقابلہ دیکھنےکو بےقرار ہے۔
پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ہوگا۔
ہائی وولٹیج مقابلے کیلئے 12رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیاگیا ہے، بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کریں گے۔
محمد رضوان، فخرزمان، حیدر علی، شعیب ملک ، عماد وسیم ، محمد حفیظ ، آصف علی، شاداب خان اورحسن علی ٹیم میں شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ شاہین آفریدی اور حارث رؤف بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
آج کے میچ کے حوالے سے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہےکہ بھارت کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کوتگڑا حریف قراردیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہےکہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھائےگی۔
سابق کرکٹر شعیب اختر نے کہاکہ نیوزی لینڈ کوبھاگنے نہیں دینگے، بھارت کو نہیں چھوڑینگے۔
دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے ٹاکرے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق بھارتی کپتان ساروگنگولی نے کہاکہ ضروری نہیں کہ ہرباربھارت جیتے۔
صرف یہی نہیں بلکہ سیاستدان بھی روایتی حریف سے شاہینوں کی فتح کےلئے پراُمید ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھی گرین شرٹس کی کامیابی کیلئےنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ قومی ٹیم میں ٹیلنٹ ہے ، بھارت کےخلاف کامیاب ہوگی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News