Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران:فردوپلانٹ میں یورینیم افزدوگی شروع

Now Reading:

ایران:فردوپلانٹ میں یورینیم افزدوگی شروع
Iran announces sharp rise in enriched uranium production

ایران نےامریکی حکام کےدباؤکےباوجودجوہری مواد کی افزودگی آج سےدوبارہ شروع کردی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارےکےمطابق ایران نےگزشتہ روزاقوام متحدہ کی زیرنگرانی افزودگی دوبارہ شروع کرنےکااعلان کیاتھا،تاہم اب تہران حکومت نےافزودگی پرکام شروع کردیاہے۔

ایرانی جوہری پلانٹ کےسربراہ علی اکبرصلیحی کاکہنا ہےکہ ایران 5 فیصدافزودگی میں اضافہ کرےگا جو جوہری تابکاری کے لیے مناسب ہے۔

دوسری جانب  امریکی حکام کے ترجمان مورگن اورٹگس ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اس قسم کے اقدامات کوئی نئی بات نہیں، ایسا ممکن تھا۔

انہوں نے خبردار کیاکہ ایران کی جانب سے جوہری مواد کی افزودگی میں اضافہ خطرے کاباعث بنےگا، یہ اقوام تہران حکومت کی جانب سے بڑی غلطی ہوگی۔

Advertisement

عالمی جوہری معاہدے کے تحت ایران پر جوہری مواد کی افزودگی پر پابندی عائد تھی لیکن  بدھ سے   ایران اقوام متحدہ کی زیرنگرانی دوبارہ افزودگی شروع کررہا ہے۔

گزشتہ روز منگل کوایرانی صدر حسن روحانی نے بدھ (آج )سے فردو پلانٹ پر یورینیم افزودگی کی سرگرمیوں کو بحال کرنے کا اعلان کرتے  ہوئے کہاتھا کہ بدھ سےتہران 1,044 سینٹری فیوجزمیں یورینیم گیس کی افزودگی شروع کرےگا۔

واضح رہےکہ رواں سال جولائی میں یورپی یونین نےایران کوخبردارکیاتھا کہ وہ فوری طورپریورینیم افزودگی بڑھانے کا سلسلہ روک دےاورماضی میں کیےگئےمعاہدے کی پاسداری کرے۔

 2015  میں  ایران اور چھ عالمی  قوتوں کےمابین معاہدہ طےپایاتھا۔اس معاہدے پر  ایران ، امریکہ ، برطانیہ ، فرانس ، جرمنی ، چین اور روس نے سن 2015 میں دستخط کیے تھے جس کے تحت ایران  کےشہرقُم  کے قریب واقع ایک پلانٹ فردو میں جوہری سرگرمی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

 

 

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوبل انعام یافتہ پہلے سعودی سائنسدان عمر بن مونس یاغی کے حالات زندگی
بھارت، ہماچل پردیش میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 15 افراد ہلاک
اطالوی وزیراعظم فلسطینی نسل کشی میں نیتن یاہو کے ساتھ برابر شامل، اٹلی میں مظاہرے جاری
مصر میں حماس اور اسرائیل کے بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور مکمل، ڈیڈ لاک برقرار
غزہ میں مستقل جنگ بندی کیلیے حماس کی 6 بڑی شرائط کون سی ہیں؟ جانیے
موٹر سائیکل پر ’’مجھے محمد ﷺ سے پیار ہے‘‘ لکھنے پر بھارتی مسلمان کا چالان، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر