
رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو روزگار کے وسائل پیدا کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ تباہی سرکار غریبوں کو خون کے آنسو رلا رہی ہے، امیر امیر ترین، درمیانہ طبقہ غریب اور غریب مہنگائی سے پامال ہو رہے ہیں۔
سینیٹر پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو ختم کر کے ملک کی تباہی کی گئی، صدر آصف علی زرداری نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے بہترین منصوبے دیئے۔
رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو روزگار کے وسائل پیدا کرتی ہے، عمران خان ہمیں پرانا پاکستان واپس کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News