
پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن آج کل قرآن کا مطالعہ کر رہے ہیں اور مقدس کتاب کا انگریزی ترجمہ انہیں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے تحفے میں دیا ہے۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ہیڈن کے ہوٹل کے کمرے کا دروازہ بجا اور ایک شخص کمرے میں قرآن کے ساتھ داخل ہوا۔
میتھیو ہیڈن نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ رضوان تھا اور مجھے یہ کہنا پڑے گا کہ وہ ایک خوبصورت لمحہ تھا جو میں کبھی نہیں بھولوں گا۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں ایک عیسائی ہوں لیکن اسلام کے لیے تجسس رکھتا ہوں، ایک پیغمبر یسوع مسیح کی پیروی کرتا ہے تو دوسرا پیغمبر اسلام کی اور دونوں (مذہب) ایک دوسرے سے مختلف ہیں، لیکن انہوں نے مجھے قرآن کا انگریزی ترجمہ تحفتاً دیا۔
میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ ہم آدھے گھنٹے فلور پر بیٹھے اور اس پر بات کی اور میں روز اسے تھوڑا تھوڑا پڑھ رہا ہوں۔
Advertisement
انہوں نے محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’رضی میری پسندیدہ شخصیت ہیں اور ایک چیمپیئن آدمی ہیں۔‘
انہوں نے انٹرویو میں پاکستانی کپتان بابر اعظم کی بھی تعریف کی اور کہا کہ بابر ایک اچھا کھلاڑی ہ،۔ گذشتہ رات وہ میرے پاس آئے اور کہا آپ کو کیا لگتا ہے میں کیسا جا رہا ہوں کوچ؟
ہیڈن کہتے ہیں کہ بابر اعظم کی کوچنگ کی جا سکتی ہے کیونکہ وہ کھلے ذہن کے مالک ہیں۔
واضح رہے پاکستان جمعرات کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ کرے گا۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement