Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایلون مسک نے ٹیسلا کمپنی کے پانچ ارب ڈالرز کے شیئرز فروخت کر دیے

Now Reading:

ایلون مسک نے ٹیسلا کمپنی کے پانچ ارب ڈالرز کے شیئرز فروخت کر دیے

الیکٹرک کار یں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے اپنی کمپنی کے پانچ ارب ڈالرز سے زائد کے شیئرز فروخت کر دیے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے گزشتہ ہفتے ٹوئٹر پر کرائے گئے ایک سروے کے نتیجے میں یہ شیئرز فروخت کیے۔

انہوں نے اپنے چھ کروڑ 32 لاکھ فالوورز سے سوال پوچھا تھا کہ کیا وہ ان کے ٹیکس ادائیگی  کی مد میں ٹیسلا کے10فیصد شیئرز کی  فروخت کوسپورٹ کریں گے۔

مسک کی جانب سے پوسٹ کیے گئے اس پول پر 57.9 فیصد لوگوں نے حمایت ظاہر کی تھی۔

تاہم دستاویزات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شیئرز کی فروخت کے لیے کام 14 ستمبر کو شروع کیا جا چکا تھا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ فیصلہ ٹوئٹر فیصلے کے نتیجے میں نہیں کیا گیا ہے۔

Advertisement

ایلون مسک کی ٹرسٹ نے ٹیسلا کے تقریباً36 لاکھ شیئرز قریب چار ارب ڈالرز میں فروخت کیے۔

دستاویزات کے مطابق ایلون مسک نے مزید نو لاکھ34 ہزار شیئرز تقریباً 1.1 ارب ڈالرز میں فروخت کیے۔

اتوار کے روزایلون مسک کی ٹوئیٹ کے بعد پیر اور منگل کے روز ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت میں 15فیصد تک کمی دیکھی گئی  جس کی قیمت میں بدھ کے روزچار فیصد اضافہ ہوا۔

ایلون مسک کے پاس اس وقت بھی 17 کروڑ شیئرز ہیں جن کی مالیت 183 ارب ڈالرز ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موبائل فون کی قیمتیں بھی گرگئیں؛ اچانک بڑی کمی
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
موبائل فون خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خوشخبری
چلی میں دنیا کی سب سے بلند ترین فلکیاتی رسد گاہ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا
واٹس ایپ اپنے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرنے کو تیار
اے آئی امراض قلب میں مبتلا ہزاروں افراد کے لیے مسیحا بن گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر