توہین عدالت کیس: فردوس عاشق اعوان کا جواب ہائیکورٹ میں جمع

شہزاد علی , رپورٹر بول نیوز

09th November, 2019

توہین عدالت کیس میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے تحریری جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا جواب بیرسٹر قاسم نواز عباسی نے جمع کرایا جس کے متن میں فردوس عاشق اعوان نے ایک بار پھر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔

جواب کے متن میں انکا کہنا تھا کہ اپنے آپ کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتی ہوں اور پاکستان کے ہر عدالت اور جج کا بے حد احترام کرتی ہوں اور عدلیہ کی آزادی پر بھی یقین ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی اپیل پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہیں کی اور اگر مقدمے پر اثرانداز ہونے کا تاثر ملا تو اس پر بھی معافی مانگتی ہوں جبکہ عدالت یا مقدمے پر اثر انداز ہونے کی کبھی نیت بھی نہیں تھی۔

عروبہ خان

ویب ایڈیٹر , بول نیوز


متعلقہ خبریں

اسٹرائیک کور پاکستان

آرمی چیف کا بہاولپور کے قریب اسٹرائیک کور کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹرائیک کور کے دورہ میں کہا کہ پاک افواج تمام...

بوسنیا جنگ آزادی کےبعد پہلی مرتبہ آج اپنی فضائی حدود کامکمل کنٹرول سنبھالےگا دنیا

بوسنیا نے جنگ آزادی کے بعد پہلی مرتبہ اپنی فضائی حدود کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا

1990 کی دہائی کی جنگ آزادی کے بعد بین الاقوامی امن افواج کے زیر نگرانی ہونے کے...

میپکو ٹیموں تازہ ترین

ملتان،میپکو ٹیموں کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری

ملتان میں میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 108بجلی چور...

عاطف خان پاکستان

وزیراعظم عمران خان کی عاطف خان سے ملاقات  

وزیراعظم سیکرٹریٹ میں وزیراعظم عمران خان کی سینئر وزیر برائے سیاحت عاطف خان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات...