Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینے کا انفیکشن: سردیوں میں‌ اس سے کیسے بچا جائے؟

Now Reading:

سینے کا انفیکشن: سردیوں میں‌ اس سے کیسے بچا جائے؟
Chest Infection

ملک بھر میں سردی کی آمد آمد ہے اور اس موسم میں ذرا سی بے احتیاطی نزلہ، کھانسی، سر درد اور موسمی بخار میں مبتلا کر سکتی ہے۔ سردیوں میں سینے اور سانس کی نالی کی خرابی اور کھانسی ہونا ایک عام سی بات ہے۔

بہت سے لوگ کھانسی س بچاو کے لئے مختلف گھریلو آزمودہ نسخوں کا سہارا لیتے ہیں، جو سود مند بھی ثابت ہوتے ہیں، لیکن بعض اوقات سینے کے انفیشکن اور نظامِ تنفس کی کسی خرابی کی وجہ سے کھانسی میں شدت آسکتی ہے۔ ایسی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

سردیوں میں خاص طور پر سینے اور سانس کی نالی کے مریضوں کو بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ عام کھانسی سے گھریلو نسخوں اورمعمولی احتیاطی تدابیر اختیار کرکے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ زیادہ عرصہ کھانسی برقرار رہے تو کسی مستند ڈاکٹر سے ضرور رجوع کرنا چاہیے۔

ماہرینِ کے مطابق کھانسی کو ایک ہفتے سے زائد ہو جاے تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ کیوں کہ شدید کھانسی اور پھیپھڑوں کی مخصوص نالیوں میں خرابی سے برونکائیٹس کا عارضہ جنم لے سکتا ہے. اس کی تشخیص اور باقاعدہ علاج ضروری ہوتا ہے ورنہ پھیپھڑوں کی نالیوں میں بلغم جمع ہونے لگتا ہے اور متأثرہ فرد کو سانس لینے میں دشواری محسوس ہوتی ہے۔

سرد موسم مییں جہاں بڑوں کو نزلہ زکام اور کھانسی کی شکایت ہوتی ہے، وہیں بچوں کا خاص طور پر خیال رکھنا چاہیے۔ ان کو گرم کپڑے پہنانے کے ساتھ کھانے پینے میں احتیاط ضروربرتنی چاہیے۔ اس موسم میں آئسکریم، ٹھنڈے مشروبات کا استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی برازیل میں شدید بارشوں سے 10 افراد ہلاک
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر سنگین سوالات اٹھا دیے
سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب
الیکشن کمیشن کے بجٹ سے متعلق مشاورت کے لیے اجلاس طلب
اسامہ میر کو ڈراپ کرنے اور حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ سامنے آگئی
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر