Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان اور امریندر سنگھ کی پرانی جان پہچان نکل آئی

Now Reading:

عمران خان اور امریندر سنگھ کی پرانی جان پہچان نکل آئی
IK- amrinder singh

بھارتی وزیر اعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ نے   ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ ان کےوزیر اعظم پاکستان  عمران خان  اور ان کے خاندان کے ساتھ دہائیوں پرانے تعلقات ہیں۔

بھارتی میڈیا  نے امریندر سنگھ کے آفس  کی جانب سے جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر  عمران خان اورامریندر سنگھ نے زیر پوائنٹ سے گردوارے تک بس میں ساتھ سفر کیا۔مختصر سے اس سفر میں کرکٹ کے موضوع پر عمران خان اور امریندر سنگھ کے درمیان کچھ دلچسپ باتیں ہوئیں جس دوران امریندر سنگھ نے یہ انکشاف کیا کہ وہ عمران خان اور ان کے خاندان کو پہلے سے جانتے ہیں ۔

آفس کے بیان کے مطابق امریندر سنگھ نے بتایا کہ عمران خان کے خالوجہانگیر خان  نے امریندر سنگھ کے والد  مہاراجہ یودوندر سنگھ کی کپتانی میں 1934-1935 کے دوران  پٹیالہ کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔ جسے  سن کر عمران خان کی جانب سے بھی حیرت کا اظہار کیا گیا۔جہانگیر خان عمران خان کی خالہ مبارک کے شوہر تھے۔انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ 25 جون 1932ء کو لارڈز کے میدان میں کھیلا تھا۔

بھارتی وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے کرتارپور کے ذریعے پاکستان اور بھارت کےدرمیان تعلقات میں بہتری  کیلئے امید کا اظہاربھی کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ راہدری ، دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ جیسا مضبوط تعلق پیدا کرنے میں مفید ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ 9 نومبر 2019 کو وزیر اعظم عمران خان  نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کیا تھا۔ دنیا بھر کے 68 ممالک سے سکھ یاتریوں کی بڑی تعداد نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی، سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ، نوجوت سدھو، بھارتی اداکار سنی دیول بھی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر