Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ ’’تباہ کن نہیں‘‘ ہے، برطانوی پروفیسر کا دعویٰ

Now Reading:

کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ ’’تباہ کن نہیں‘‘ ہے، برطانوی پروفیسر کا دعویٰ

کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون نے جہاں دنیا بھر کو ہیجان میں مبتلا کردیا ہے، پروازوں پر پابندیاں لگوادی ہیں، خام تیل کی قیمتیں گرا دی ہیں، عالمی ادارہ صحت کو یہ کہنے پر مجبور کردیا کہ یہ وائرس ’’تشویشناک‘‘ ہے، وہیں ایک برطانوی مائیکروبائیولوجسٹ کا دعویٰ ہے کہ نیا ویریئنٹ اومیکرون ’’تباہ کن نہیں‘‘ ہے۔

برطانوی سائنٹیفک ایڈوائزری گروپ فار ایمرجنسیز کیلیے خدمات فراہم کرنے والے پروفیسر کیلم سیمپل کا کہنا ہے کہ صورتحال کو ’’بڑھا چڑھا کر‘‘ پیش کیا جا رہا ہے۔

مائیکروبائیولوجسٹ پروفیسر کیلم سیمپل آج برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کر رہے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ویکسین اب بھی آپ کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ حالیہ پابندیوں کے حق میں ہیں کیونکہ ان کی وجہ سے اور زیادہ لوگ ویکسین لگوائیں گے۔

برطانیہ میں اب تک 50 ملین افراد کووڈ 19 ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لے چکے ہیں۔ 42 ملین سے زائد افراد دو خوراکیں اور تقریباً 17 ملین افراد تیسری خوراک یا بُوسٹر شاٹ لگوا چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جاپان، مشہور آتش فشاں کو سیاحوں کی نظر سے بچانے کا فیصلہ
جاپان کے جزیرے پر 6.5 شدت کا زلزلہ
یمن، حوثی باغیوں نے امریکی ڈرون مار گرایا
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکی جامعات میں احتجاج 
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بی جے پی کی شدت پسندی کی بھینٹ چڑھ گئی
طالبان رجیم میں افغان سرزمین پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر