Advertisement
Advertisement
Advertisement

نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ

Now Reading:

نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ
نسلہ ٹاور

کراچی: شارع فیصل سے متصل عمارت نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرایسٹ کی جانب سے نوٹی فیکیشن جا ری کر دیا گیا ہے، جس کے مطا بق نسلہ ٹاور کے اطراف چار سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق چار سے زائد افراد نسلہ ٹاور کے اطراف جمع نہیں ہو سکتے ، ا حتیاطی رو کاوٹیں عبور کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

 نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہےکہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنرایسٹ کا کہنا ہےکہ پابندی کا اطلاق نسلہ ٹاورمکمل مسمار ہونے تک برقرار رہے گا۔

Advertisement

گزشتہ روز خرم شیرزمان نے کہا کہ پہلے دن سے تحریک انصاف نسلہ ٹاورمتاثرین کے ساتھ ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ سندھ حکومت متاثرین کوپیسے دے ، آباد کے ارکان کوڈنڈے مارے گئے،شدید مذمت کرتا ہوں ، چیف جسٹس سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کبھی کسی بلڈر نے شکایات نہیں کی ، صوبے میں 6 ماہ کیلئے گورنر راج لگانا چاہیے ، نسلہ ٹاور کے متاثرین کو پیسہ دینا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ پہلے دن سے تحریک انصاف نسلہ ٹاورمتاثرین کے ساتھ ہے ، سندھ حکومت متاثرین کوپیسے دے۔

دوسری جانب سینئرسیاسی رہنما فاروق ستار نے بھی کہا کہ نسلہ ٹاور کو گرانے کا فیصلہ انسانی المیہ پیدا کررہا ہے ، تجاوزات کے نام پر لوگوں کو بے گھر کیا گیا ، کسی فیصلے سے انسانی المیہ جنم لے تو یہ سوالیہ نشان ہے ، صوبےکو90 فیصد ٹیکس دینے والے کو مفلوج کیاجارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر