Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یونیسکو کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں، شفقت محمود

Now Reading:

یونیسکو کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں، شفقت محمود
Shafqat Mehmood on Kashmir

وفاقی وزیربرائے وفاقی تعلیم و خصوصی تربیت شفقت محمود نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی بحالی کیلئے یونیسکو کے کردار کا خواہاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیربرائے وفاقی تعلیم و خصوصی تربیت شفقت محمود نے یونیسکو ہیڈکوارٹر پیرس میں یونیسکو کی جنرل کانفرنس کے 40 ویں اجلاس کی جنرل پالیسی ڈیبیٹ کےموقع پر کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، لہذا یونیسکو اور عالمی برادری کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے منصفانہ حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

وفاقی وزیربرائے وفاقی تعلیم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے 5 اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ طور پر کشمیر کی خود مختاری کو مسخ کرنے کے بعد سے تقریباً پندرہ لاکھ سے زائد طلبا و طالبات سکول جانے سے قاصر ہیں۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسی لاکھ سے زائدکشمیری عوام پر گزشتہ سو دنوں سے  بھارت کی جانب سے لگائے گئے غیرقانونی و غیر آئینی کرفیو کی وجہ سے وہ اپنے انسانی حقوق اور بنیادی آزادی سے محروم ہیں جہاں انہیں بنیادی سہولیات اور ذریعہ مواصلات کی بھی رسائی ممکن نہیں ہے جو عالمی انسانی حقوق و بنیادی حق آزادی رائے کے خلاف ہے۔

شفقت محمود نے بھارتی سپریم کورٹ کے بابری مسجد کے متعلق حالیہ فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ فیصلہ یونیسکو کے مذہبی اور ثقافتی مقامات کے تحفظ کے اقدار کے خلاف ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر نے پا کستان اور ہندوستان کے درمیان کرتارپور راہداری منصوبے کے حالیہ افتتاح کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے یہ اقدام مذہبی رواداری اور خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اپنے بیان میں شفقت محمود نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت بین الاقوامی معیار کے مطابق مساوی نصاب تعلیم دینے کیلئے انتہائی اقدامات کررہی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان اقدامات میں یونیفارم، نظام تعلیم، غیر تعلیم یافتہ بچوں کو سکولوں میں داخلے، اساتذہ کے طریقہ تدریس کے معیار کو مزید بہتر کرنا اور تکنیکی اور پیشہ وارانہ تربیت کے پروگرامز شامل ہیں۔

وفاقی وزیربرائے وفاقی تعلیم و خصوصی تربیت شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان یونیسکو کے ساتھ مل کر چھوٹے جزیروں اور ترقی پذیر ریاستوں کے طلبا کو ماسٹرز اور پی ایچ ڈی سکالرشپ فراہم کر رہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان نے یونیسکو کے لڑکیوں کے تعلیمی فنڈ میں دس ملین امریکی ڈالر کی خطیر رقم بھی فراہم کی ہے۔

اس موقع پر یونیسکو کے 193 ممبر ممالک اور دس ایسوسی ایٹ اراکین 12 سے 27 نومبر 2019 تک پیرس میں ہونے والی یونیسکو کی جنرل کانفرنس میں شریک ہوئے جبکہ سفیر پاکستان برائے فرانس و یونیسکو میں پاکستان کے مستقل مندوب جناب معین الحق نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین کے تعاون سے پہلی پاکستانی ہنگورکلاس آبدوز کی لانچنگ
صوبائی وزیر سید ذولفقار علی شاہ کو سندھ کی پبلک لائیربریز سے متعلق بریفنگ
گرین پاکستان انیشیٹیو کانفرنس کا انعقاد، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی شرکت
حکومت نے اچانک عام تعطیل کا اعلان کردیا
کوئی ایسا فیصلہ نہیں جو شہباز شریف نے نواز شریف سے پوچھے بغیر کیا ہو،رانا ثناء اللہ
کلائمیٹ چینج کونسل کا اجلاس، علی امین گنڈا پور نے شکایتوں کے انبار لگا دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر