جنرل زبیر محمود حیات کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا الوداعی دورہ کیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نےپا ک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان سے اُن کے آفس میں الوداعی ملاقات کی۔
اس موقع پر ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے تینوں افواج کے درمیان مشترکہ و مربوط کاوشوں کو اجاگر کرنے پر جنرل زبیر محمود حیات کا شکریہ ادا کیا ۔
چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے لئے جاری پروگراموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
خطے کے مسائل کا پر امن حل ضروری ہے
اس سے قبل ائیر ہیڈ کوارٹرزآمد پر ائیر چیف نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا استقبال کیا ۔پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے جنرل زبیر محمود حیات کو سلامی پیش کی۔
جنرل زبیر محمود حیات نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چاد ر بھی چڑھائی۔
جنرل زبیر محمود حیات کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ
یاد رہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے گذشتہ ہفتے نیول ہیڈکوارٹرز کا بھی الوداعی دورہ کیا تھا۔
نیول ہیڈکوارٹر پہنچنے پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے جنرل زبیر محمود حیات کا استقبال کیا تھا جبکہ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا تھا۔
اس موقع پر نیول چیف نے مسلح افواج کے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے میں جنرل زبیر محمود حیات کی غیر معمولی خدمات کو سراہا تھا۔
واضح رہے کہ جنرل زبیر محمود حیات سولہویں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ہیں ۔انہوں نے یہ عہدہ 28 نومبر 2016 کو سنبھالا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News