Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیب ٹیم آغا سراج درانی کو لیکر کراچی پہنچ گئی

Now Reading:

نیب ٹیم آغا سراج درانی کو لیکر کراچی پہنچ گئی

کراچی: نیب کی ٹیم اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج دُرّانی کو لے کر اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئی۔

نیب ٹیم آغا سراج درانی کو پی آئی اے کی پرواز PK 309 سے لیکر کراچی ایرپورٹ پہنچی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ہاتھوں گرفتار آغا سراج درانی کا 2 روزہ  راہداری ریمانڈ منظور کیا ہے۔

نیب کراچی کی ٹیم اسپیکر سندھ اسمبلی کو نیب کراچی ہیڈکوارٹر منتقل کرے گی۔

خیال رہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے 3 دسمبر بروز جمعہ عدالتِ عظمیٰ پاکستان کے حکم پر نیب کو سرینڈر کیا، جس کے بعد نیب نے انہیں اسلام آباد میں واقع سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

Advertisement

سپریم کورٹ اب آغا سراج درانی کے مقدمے پر آئندہ ہفتے سماعت کرے گی۔

رواں برس اکتوبر میں سندھ ہائیکورٹ نے اثاثہ جات کیس میں آغا سراج درانی کی ضمانت مسترد کردی تھی، جس کے بعد آغا سراج درانی روپوش ہو گئے تھے۔

سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد آغا سراج درانی نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ نیب نے آغا سراج درّانی، ان کی اہلیہ، بچوں، بھائی اور دیگر ملزمان پر غیر قانونی طور پر ایک ارب 61 کروڑ روپے کے اثاثے رکھنے کا الزام عائد کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے پر کھلاڑیوں کے لیے انعام کا اعلان
ایف آئی اے کا غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون
کراچی میں دودھ کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
اسرائیل کیخلاف امریکی جامعات میں مظاہرے جاری، 2400 سے زائد طلبہ گرفتار
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ، 2 ٹائر پھٹ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر