باس نے اپنے ملازمین کے ساتھ سخت رویہ اختیار کرتے ہوئے دفتر کے اوقات میں فون چارج کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر باس اور انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹ کافی وائرل ہورہا ہے جس میں ملازمین کو فون چارج کرنے سے روکا جارہا ہے۔

اس نوٹ کے مطابق باس کا کہنا ہے کہ دفتری اوقات میں فون چارج کرنے والا ملازم بجلی چور کہلائے گا۔
یہ بات تو واضح ہے کہ کسی بھی کمپنی میں ایک ملازم تقریباً 9 سے 10 گھنٹے گزارتا ہے اور اس دوران موبائل کا استعمال بھی ہوتا ہے۔
تو کیسے ممکن ہے کہ موبائل کی بیٹری بھی خرچ نا ہو اور موبائل چارج بھی نا کیا جائے۔
اس نوعیت کے احکامات ملازمین کے لئے ایک بڑا مسئلہ اختیار کرسکتا ہے کیونکہ اس طرح کے نوٹس کا مطلب موبائل فون کا استعمال بند کرنا ہوتا ہے۔
نجی کمپنی کا یہ نوٹ کسی ملازم کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا تھا جس پر صارفین نے ردعمل دیتے ہوئے اسے ذہنی تشدد کا شکار قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
