Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور میں ڈکیتی، شو روم ملازم کے ساتھ گاہگ بھی شکار

Now Reading:

لاہور میں ڈکیتی، شو روم ملازم کے ساتھ گاہگ بھی شکار
شو روم ڈکیتی

لاہور کےعلاقے شاہدرہ میں امامیہ کالونی کے موٹرسائیکل شوروم میں تین مسلح ڈاکو واردات کرکے ملازم اور گاہگوں سے نقدی اورسامان لے گئے۔

متاثرین کا کہنا تھا کہ ڈاکو موٹرسائیکل شو روم سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون لے کر فرار ہوئے مگر بار بار کال کرنے پر بھی  پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچ سکی۔

 دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج  حاصل کرلی ہے، اس کی مدد سے  ملزمان کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ترجمان پولیس نے کہا کہ فوٹیج دیکھ کر تین نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جلد ہی ملزمان جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

متاثرین کا کہنا تھا کہ پولیس کی غفلت کے باعث ملزمان فرار ہونے میں آسانی سے کامیاب ہوگئے، پولیس کال اُٹھا لیتی تو وقت پر پہنچ  کرڈاکوؤں کو پکڑ سکتی تھی، پولیس کا یہی رویہ عوام کے عدم اعتماد کی وجہ بنتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عوام تو دور یہاں کاروباری شخص بھی محفوظ نہیں، تاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب بڑھتی ڈکیتیوں کا فوری نوٹس لے کر تاجر برادری و عوام کا تحفظ یقینی بنائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر