اوکاڑہ میں افسوس ناک حادثہ، کشتی الٹنے سے 8 افراد جاں بحق

اوکاڑہ کے نواحی علاقہ ملہو شیخوکا کے قریب آج کشتی الٹنے کاافسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں 8 افراد جاں بحق ہو گیے جبکہ 14 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی علاقے میں واقع دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے مقام ملہو شیخو پر کشتی ڈوب گئی، کشتی میں لگ بھگ 35 افراد سوار تھے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعہ اوورلوڈنگ کے سبب پیش آیا، اضافی وزن کے باعث کشتی اپنا توازن کھو بیٹھی اور پلٹ گئی۔ کشتی میں ہیڈ سلیمانکی اور حویلی لکھا سے تعلق رکھنے والے افراد روزانہ کی بنیاد پر کھیتی باڑی کی غرض سے الصبح دریا کے دوسری جانب کچے کے علاقے میں جاتے ہیں اور شام کو واپس آجاتے تھے۔
آج بھی یہ بد قسمت کشتی حسب معمول اپنی منزل کی جانب جارہی تھی کہ اچانک الٹ گئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کشتی میں معمول سے زیادہ افراد سوارتھے۔
بتایا جارہا ہے کہ آج کشتی میں روٹین سے زائد افراد اس لیے سوار تھے کہ دریا کے دوسری طرف منچن آباد کے علاقے میں رہائش پذیر ایک نمبردار کے ہاں فوتگی ہوئی تھی جس کے جنازے میں شرکت کے لیے جانے والے افراد بھی کشتی میں گنجائش نہ ہونے کے باوجود سوار ہوگئے۔
کشتی الٹنے کے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹییمں موقع پر پہنچ گئیں اورامدادی آپریشن شروع کردیا۔ اب تک دریا سے آٹھ افراد کی نعشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ باقی ڈوبنے والے افراد کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنراوکاڑہ اوراسسٹنٹ کمشنر دیپالپورسمیت پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی تھی۔ میتیں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News