 
                                                                              پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے لیے این او سی دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے لیے ان کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے کے لیے تیار ہے جنہیں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے لیے منتخب نہیں کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر منتخب شدہ کھلاڑی خود ڈرافٹ کے لیے 7 جنوری تک انتظار کرنا چاہتے ہیں جہاں فرنچائزز اپنے 20 رکنی سکواڈ کو مکمل کرنے کے لیے دو اضافی کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آغاز 27 جنوری سے ہونا ہے جبکہ بی پی ایل مقابلے اس سے چند دن قبل 21 جنوری سے شروع ہوں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے پی سی بی نے اپنے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے بنگلہ دیش بورڈ کے اس اقدام کو نظر انداز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث بی پی ایل اور پی ایس ایل کا ٹکراؤ ہورہا ہے اور اپنے کھلاڑیوں کو بھی لیگ میں شرکت کی اجازت دے رہا ہے۔
ایک پاکستانی کھلاڑی نے نام ظاہر نہ کرنے کے وعدے پر بتایا کہ تمام کھلاڑی جنوری میں دو کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کا انتظار کر رہے ہیں کیونکہ ہر کوئی بی پی ایل کے برعکس پی ایس ایل میں شامل ہونا چاہتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاہم اگر وہ غیر منتخب رہتے ہیں تو وہ ڈھاکہ میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ ان کے پاس پہلے سے ہی پیشکش موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 