
خیبرپختونخوا کےضلع دیربالامیں دریائے پنجکوڑہ میں گاڑی دریا میں جاگری، حادثےمیں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق گاڑی گالوم کوہستان سے باڈا جا رہی تھی کہ بریکوٹ کے پہاڑی مقام پر پنجکوڑہ دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں کار میں سوار چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کےبعد مقامی لوگ جائے حادثہ پر ہوگئےاور ریسکیو کا کام کرنے لگے، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں اور کار کو دریا سے کھینچ کرنکالا۔
ذرائع کے مطابق دریا سے نکالی گئیں لاشیں آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ہیں۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 12 جولائی کو مانسہرہ، کوہستان میں جیپ دریائے سندھ میں جا گری تھی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News