Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کو جھوٹ، بے شرمی اور ڈھٹائی کا ایوارڑ ملنا چاہیے،عالیہ حمزہ

Now Reading:

مریم نواز کو جھوٹ، بے شرمی اور ڈھٹائی کا ایوارڑ ملنا چاہیے،عالیہ حمزہ
عالیہ حمزہ

پی ٹی آئی کی رہنماء عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کو جھوٹ، بے شرمی اور ڈھٹائی کا ایوارڑ ملنا چاہیے۔

عالیہ حمزہ نے مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ کیلبری باجی کو جھوٹ، بے شرمی، ڈھٹائی کا آسکر ملنا چاہیے، مریم نواز نے ‏وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھ کر ہائی سیکیورٹی آڈیو ٹیپ کر کے ڈان لیکس کی۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی جھوٹی آڈیو پر خود کو سرخرو کرنے والی کا اپنی اصلی آڈیو پر دوغلاپن سامنے ہے، ساری دنیا کو معلوم ہو چکا ویڈیوز بنانا اور انکو لیک کرنا ان کا خاندانی پیشہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی باری پرائیویسی کا رونا روتے ہیں کس قدر گھٹیا لیول کا خاندان ہے، جو ان کا ساتھ دے وہ چیئرمین پیمرا، چیئرمین کرکٹ بورڈ بنا دیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی کی رہنماء عالیہ حمزہ نے مزید کہا کہ جو ان کی پارٹی کو پروموٹ کرے اسکے لیے ٹوکریاں پیش کی جاتی ہیں، جو انکی کرپشن کا پردہ چاک کرے وہ گالیوں کا مستحق بن جاتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا تھا کہ میری ںجی فون کی آڈیو کیوں ریکارڈ کی گئی؟ کس کو حق تھا کہ میرے فون کو ٹیپ کرے؟ کیوں اسے آن ائیر کیا گیا؟

مریم نواز نے کہا تھا کہ پرویز رشید یا کوئی بھی ذاتی گفتگو میں کیا بات کرتے ہیں اس کا جواب نہیں دینا، خاتون کی ریکارڈنگ کیوں دی پہلے اس سے معذرت کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری ٹیپ سے ذاتی گفتگو سے کسی کے خلاف سازش ثابت نہیں ہوتی۔

مریم نواز نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ قدرت نے جو انصاف کر دیا وہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا، انصاف والے ادارے کب دھبے دھوئیں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف لندن اس لئے گئے کہ ان کی جان کو خطرہ تھا، وہ ڈیل کے تحت باہر نہیں گئے۔ ڈیل کی ضرورت ان کو ہوتی ہے جن کی جڑیں عوام میں نہیں ہوتیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن دیکھ لیں سب ن لیگ کے حق میں ہیں، لوگ نواز شریف کو یاد کر رہے ہیں، ہم صاف و شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل
کراچی: شادی کے دن نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا شبہ
پتوکی:چار اوباش نوجوانوں کی بارہ سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر