Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

Now Reading:

پشاور میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
بچوں کی پیدائش

بچوں کی پیدائش

پشاور کے ایل آر ایچ کے گائنی وارڈ میں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے شہر پشاور کے اہم ترین اسپتال لیڈی ریڈنگ میں خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق خاندان کا تعلق ضلع مہمند سے ہے اور خاتون کے ہاں 5 فی میل اور ایک میل بچے کی پیدائش ہوئی ہے جب کہ سب بچے اور ان کی ماں خیریت سے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کی پیدائش رات کے وقت کیوں ہوتی ہے؟ ماہرین نے بتادیا

اسپتال ترجمان نے مزید کہا کہ نومولود بچوں کی پیدائش گائنی سی وارڈ کی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہوئی ہے اور نومولود بچوں کو اس وقت نرسری وارڈ میں داخل کیا گیا ہے تاکہ ان کی صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کئے جا سکیں۔

Advertisement

واضح رہے ایل آر ایچ کا گائنی وارڈ صوبے کا سب سے بڑا اور جدید یونٹ ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 70 بچوں کی پیدائش ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 10 بچوں کی پیدائش کا ڈرامہ رچا کر ورلڈ ریکارڈ بنانے والی خاتون گرفتار

اس سے قبل صوبہ خیبرپختونخوا کے ہی شہر ایبٹ آباد کے نجی اسپتال میں بھی خاتون کے ہاں بیک وقت 7 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر