Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایون فیلڈ ریفرنس کیس، نیب نے عدالت میں تحریری جواب جمع کرا دیا

Now Reading:

ایون فیلڈ ریفرنس کیس، نیب نے عدالت میں تحریری جواب جمع کرا دیا
نیب اسلام آباد ہائیکورٹ

ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں نیب کی جانب سے مریم نواز کی درخواست پرعدالت کو تحریری جواب جمع کرادیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس اپیلیوں پرسماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے کیس کی سماعت کی۔

مریم نوازاور کیپٹن صفدر کی عدالت آمد کے موقع پر ہائیکورٹ اوراطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

مریم نواز کےساتھ لیگی رہنماؤں اورکارکنوں سے کمرہ عدالت بھر گیا۔ پرویزرشید، طلال چوہدری، مریم اورنگزیب کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

Advertisement

نیب کی جانب سے مریم نواز کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرایا گیا۔

عدالت نے مریم نواز کے وکیل عرفان قادر سے استفسار کیا کہ آپ نے وہ جواب دیکھ لیا ہے؟ جس پرعرفان قادر نے عدالت کو بتایا کہ میں نے ابھی جواب نہیں دیکھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل سے کہا کہ آپ نیب کا جواب دیکھ لیں، اس کے بعد دلائل دیں۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی اپیلوں پر سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی جانب سے وکیل عرفان قادرعدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے عثمان غنی چیمہ، سردار مظفرعدالت پیش ہوئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ آپ کو کورونا کی شکایت تھی، اب آپ کی طبیعت کیسی ہے؟

Advertisement

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اب اُن کی طبیعت بہتر ہے۔

جسٹس محسن اختر نے دورانِ سماعت تاکید کی کہ کوویڈ کی صورتحال خطرناک ہے، سب کو احتیاط کرنی چاہئے۔ سب کے کورونا ٹیسٹ کرائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے ریلیف کا امکان
1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے سے ملک میں مزید معاشی استحکام آئے گا، وزیراعظم
پی ڈی ایم اے کی حالیہ بارشوں کے دوران نقصانات کی رپورٹ جاری
وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی
انوسٹی گیشن سسٹم میں کرپشن کا خاتمہ ضروری امر ہے، مریم نواز
وزیر اعظم آج ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کرینگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر