
فیڈرل بورڈآف ریوینیو (ایف بی آر) کے چئیرمین شبر زیدی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مالی بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا، ہماری پالیسی تھی کہ نیا ٹیکس نہیں لگائیں گے۔
فیصل آباد میں ایف بی آر کے ریجنل آفس میں افسران اور کسٹم حکام سے ملاقات کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئےچئیر مین ایف بی آر کا کہناتھا کہ حکومت نے کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا،ڈالر کی قیمت بڑھنے سے روپے کی قدر میں کمی واقع ہوئی جس سے مہنگائی بڑھی ہے۔
چئیرمین ایف بی آر کاکہناتھا کہ ماضی میں زیرو ریٹنگ کے مختلف تجربات ہو چکے ہیں۔ ٹیکسٹائل صنعت کی صورتحال کو دھیان میں رکھ کر زیرو ریٹنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، کوشش ہوگی کے صنعتکار کے تحفظات دور کیے جائیں۔
ایف بی آر میں بڑے پیمانے پرتقررو تبادلے سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ محکمے میں اسکیل 1 سے 15 تک کے تبادلے ہوئے ہیں، قانونی طور پر تین سال بعد تبادلے ہوتے ہیں جس پرعمل درآمد ہوا ہے۔
مہنگائی سے متعلق چئیرمین ایف بی آر کاکہناتھا کہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے مہنگائی بڑھی ہے۔ دوسری وجہ مڈل مین کا ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہونا ہے، مڈل مین کو ٹیکس نیٹ میں شال کرکے سسٹم میں بہتری آسکتی ہے۔مہنگائی میں کمی کے لئے صنعتیں لگانا ہوں گی اور ملازمتیں دینا ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News