Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل کے اندر ایران کے کونسے “نیوکلئیر ٹارگٹس” ہیں؟

Now Reading:

اسرائیل کے اندر ایران کے کونسے “نیوکلئیر ٹارگٹس” ہیں؟

نو منتخب اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کا کہنا ہے کہ آئندہ مرحلے میں اُن کا اور اسرائیل کا مرکزی مشن ایرانی نظام اور مختلف علاقوں میں تہران کے زیر انتظام تنظیموں اور جماعتوں کو نقصان پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے کاندھوں پر یہ ذمے داری ہے کہ وہ ایرانی نظام کو نمایاں ضرر پہنچائے۔

جمعرات کی شام کی گئی ایک ٹویٹ میں بینیٹ نے تصدیق کی کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کی کمان کے ساتھ اجلاس میں ملک کو درپیش مختلف چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا، جن میں سرفہرست ایران کا خطرہ ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی خبر رساں ویب سائٹ نے ایرانی میزائلوں کے نشانے پر موجود اسرائیلی اہداف کا انکشاف کیا تھا۔ جن میں سرفہرست جوہری اور تزویراتی تنصیبات ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق ایران نے اسرائیل کے اندر “نیوکلئیر اہداف کا ایک سیٹ” طے کیا ہوا ہے۔

Advertisement

ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کی جانب سے مستقبل میں ایرانی جوہری تنصیبات پر کسی بھی اقدامی حملے کی صورت میں مذکورہ اسرائیلی جوہری اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا، ایران اس کے لیے مسلسل تیاری کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل متعدد مواقع پر اعلان کر چکا ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف اکیلے کارروائی کے لیے تیاری کر رہا ہے۔

اسرائیلی فوجی کمان نے گذشتہ ہفتوں کے دوران میں تفصیلی اقدامات کیے ہیں، جن کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام پر فوجی حملے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شاہی خاندان کو بڑا صدمہ؛ سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر
جاپان، مشہور آتش فشاں کو سیاحوں کی نظر سے بچانے کا فیصلہ
جاپان کے جزیرے پر 6.5 شدت کا زلزلہ
یمن، حوثی باغیوں نے امریکی ڈرون مار گرایا
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف امریکی جامعات میں احتجاج 
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بی جے پی کی شدت پسندی کی بھینٹ چڑھ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر