
آئی سی سی
وزیراعظم عمران خان نے آئی سی سی ایوارڈز جیتنے والے قومی کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے لکھا ’’ ہمارے کرکٹ ستاروں کو مبارکباد، آپ نے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا‘‘۔
Congratulations to our cricket stars. You have made us proud. pic.twitter.com/M2phySIItZ
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 24, 2022
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے حیران کن طور پر مین وائٹ بال کرکٹ آف دی ایئر کے تمام ایوارڈز پاکستانی کھلاڑیوں کو دیے گئے ہیں جب کہ ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی قومی کھلاڑی کے نام رہا۔
یہ بھی پڑھیں: رضوان اور بابر کے بعد شاہین شاہ کو بھی آئی سی سی ایوارڈ مل گیا
پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نام کرلی ہے۔
https://twitter.com/ICC/status/1485545591820148742?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1485545591820148742%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Fsports%2F2022%2F01%2F235620%2F
شاہین شاہ آفریدی کو یہ ایوارڈ گذشہ سال 36 انٹرنیشنل میچز میں 22.20 کی اوسط سے 78 وکٹیں حاصل کرنے پر دیا گیا ہے جبکہ ان کی بہترین باؤلنگ 51 رنز دے کر 6 وکٹیں رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار
اس سے قبل آئی سی سی نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ون ڈے پلیئر آف دی ایئر قرار دیا تھا۔
⭐️ Shakib vs Babar vs Malan vs Stirling ⭐️
The winner of the 2021 ICC Men's ODI Cricketer of the Year has been announced ⬇️https://t.co/M2f6dkelFf
— ICC (@ICC) January 24, 2022
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو گذشتہ سال 6 میچز میں 67.50 کی اوسط سے 405 رنز بنانے پر ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رضوان سال کے بہترین آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار
گزشتہ روز قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔
https://twitter.com/ICC/status/1485153215339544579?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1485153215339544579%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2Fsports%2F2022%2F01%2F865267%2F
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قومی کرکٹر محمد رضوان کو گذشتہ سال 1326 انٹر نیشنل رنز بنانے پر سال کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فاطمہ ثناء ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار
اس کے علاوہ آئی سی سی نے پاکستانی کھلاڑی فاطمہ ثناء کو ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا ہے۔
A new star is born 🌟
Fatima Sana ruled the roost in 2021 💪
More 👉 https://t.co/dO50jovOP2 pic.twitter.com/8fjFcxmFeG
Advertisement— ICC (@ICC) January 23, 2022
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قومی ویمنز ٹیم کی کھلاڑٰی فاطمہ ثناء کو گذشتہ سال 24 وکٹیں لینے پر سال 2021 کی ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News