Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خود مختار گاڑیوں میں حادثے کا ذمے دار انسانی ڈرائیور نہیں ہوگا، رپورٹ

Now Reading:

خود مختار گاڑیوں میں حادثے کا ذمے دار انسانی ڈرائیور نہیں ہوگا، رپورٹ
خود مختار گاڑیوں میں حادثے کا ذمے دار انسانی ڈرائیور نہیں ہوگا، رپورٹ

برطانوی لاء کمیشن نے خود کار کاروں میں ہونے والے حادثات کا ذمے دار انسانی ڈرائیور کے بجائے سسٹم بنانے والی کمپنی کو قرار دینے کی تجویز پیش کردی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق لاء کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خود مختار گاڑیوں کے دور میں انسانی ڈرائیوروں کے لیے قانونی ذمے داریوں کی نئی تعریف وضح کی جانی چاہیے۔ اور انہیں روڈ سیفٹی کی بابت ذمے دار قرار نہیں دیا جانا چاہیئے۔

انگلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ کے لاء کمیشن کے مطابق کسی حادثے کی صورت میں انسانی ڈرائیور کے بجائے مذکورہ ڈرائیونگ سسٹم بنانے والی کمپنی کو مورد الزام ٹہرایا جانا چاہیے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خود مختار کاروں کے نئے عہد میں اس بات کا بھی تعین کیا جانا چاہیے کہ آیا وہ گاڑی ’ سیلف ڈرائیونگ‘ کے معیار پر پورا اترتی ہے یا نہیں۔ جب کہ کار ساز اداروں کو بھی ’سیلف ڈرئیونگ‘ اور ’ ڈرائیور اسِسٹ فیچرز‘ کے درمیان فرق کو بھی بلکل واضح کردینا چاہیے۔

کمیشن کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈرائیور لیس صلاحیتوں کے درمیان کوئی خلا نہیں ہونا چاہیئے یا تو کار مکمل طور پر خودکار ہویا نہیں۔

Advertisement

اس بارے  میں برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ ٹروڈی ہیریسن کا کہنا ہے کہ حکومت کمیشن کی جانب سے پیش کی گئی تمام تجاویز پر مکمل غور کرے گی جب کہ اسکاٹش اور ویلش حکومتوں نے بھی اس بارے میں قانون متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چین نے خلائی بستی کا خاکہ پیش کردیا
انسٹاگرام میں 4 بہترین فیچرز متعارف
جُھنڈ کیساتھ اڑنے کی صلاحیت رکھنے والی روبوٹک مکھی
ڈیپ فیک ویڈیوز کی روک تھام کیلئے گوگل کا بڑا اقدام
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی اے کا حیران کن جواب آگیا
ایکس (ٹوئٹر) میں اب کیا تبدیلی کی جارہی ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر