Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کروشیا کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا صدر زوران

Now Reading:

کروشیا کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا صدر زوران

کروشیا کے صدر زوران میلانووچ نے کہا کہ ان کا ملک کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا اور نہ ہی کسی تنازع میں فریق بنے گا۔

کروشیا کے صدر زوران میلانووچ نے کہا ہے کہ یوکرائن اور روس کے درمیان جھڑپ شروع ہونے کی صورت میں کروشیا نیٹو میں موجود اپنے تمام فوجیوں کو واپس بُلا لے گا۔

 زغرب میں ایک فیکٹری کے دورے کے دوران میلانووچ سے پوچھا گیا کہ اگر یوکرائن اور روس کے درمیان جنگ شروع ہوئی تو کروشیا کا کردار کیا ہو گا؟

سوال کے جواب میں میلانووچ نے کہا ہے کہ ” اس صورتحال کا کوئی حقیقی مجرم موجود نہیں ہے لیکن اس کا نقصان کسے ہو گا یہ چیز واضح ہے۔ لہٰذا کروشیا اور کروشیا کی فوج ایسی کسی جنگ میں شریک نہیں ہوں گے”۔

Advertisement

میلانووچ نے نیٹو کی طرف سے علاقے میں اضافی کروشین فوجیوں کی طلب کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ “میں کروشین فوج کا کمانڈر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یوکرائن اور روس کے درمیان جھڑپ شروع ہونے کی صورت میں ہم نیٹو میں موجود تمام کروشین فوجیوں کو واپس بُلا لیں گے۔ میں علاقے میں کروشین فوجیوں کی موجودگی کا خواہش مند نہیں ہوں”۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس فیصلے کا یوکرائن یا پھر روس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ہمارے فیصلے کا تعلق کلیتاً جو بائیڈن انتظامیہ اور امریکہ کی داخلہ پالیسی کی ڈائنامکس سے ہے۔

زوران میلانووچ نے کہا ہے کہ یوکرائن کا نیٹو میں کوئی مقام نہیں ہے۔ ملک اقتصادی طور پر ترقی نہیں کر رہا اور پسماندہ ترین ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی مظالم پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
امریکہ میں ایک اور سیاہ فام پولیس کے ہاتھوں قتل
ریاض میں وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی وفد کی ملاقات
سعودی فتویٰ کونسل نے حج سرکاری اجازت نامے سے مشروط کر دیا
عید الاضحٰی کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
شاہی خاندان کو بڑا صدمہ؛ سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر