
محمد رضوان کی نماز کی امامت کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
پاکستان ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر اور پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی قیادت کرنے والے محمد رضوان کپتان ہونے کے ساتھ ساتھ امام بھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کی اسلام کی تبلیغ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل
محمد رضوان کی گذشتہ روز گراؤنڈ میں نماز پڑھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں ٹیم کی کپتانی کے ساتھ ساتھ امامت کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
https://www.facebook.com/sportspaktv/videos/1022200151700728/
ویڈٰیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان کی امامت میں قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مشتاق احمد اور ملتان سلطانز کے بولر انورعلی بھی نماز کی ادائیگی کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم ون ڈے کرکٹر اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرار
علاوہ ازیں دیگر کوچنگ اسٹاف سمیت ملتان سلطانز کے کھلاڑی بھی رضوان کی امامت میں نماز پڑھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز پی ایس ایل سیزن 7 میں اب تک 4 میچز میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز رکھتی ہے جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر بھی ملتان سلطانز سرفہرست ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل محمد رضوان کی گراؤنڈ میں نماز پڑھنے کی تصاویر بھی وائرل ہوئی تھی جبکہ ان کی اسلام کی تبلیغ کرنے کی بھی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News