Advertisement
Advertisement
Advertisement

گجرات کا قصائی مودی ووٹ کے لیے مسلم خواتین کا سب سے بڑا ہمدرد بن بیٹھا

Now Reading:

گجرات کا قصائی مودی ووٹ کے لیے مسلم خواتین کا سب سے بڑا ہمدرد بن بیٹھا

2002 میں بھارتی ریاست گجرات میں ہندو انتہا پسندوں نے فسادات کے دوران ہزاروں مسلمانوں کو شہید اور سیکڑوں خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تھی ، اس وقت آج کے وزیر اعظم ہی وزیر

گجرات کے قصائی کہلائے جانے والے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے مسلم خواتین کا سب سے بڑا ہمدرد ہونے کا دعویٰ کردیا ہے۔

اتر پردیش کے شہر سہارن پور میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران نریندرا مودی نے کہا کہ ’سب کا ساتھ سب کی ترقی‘ اتر پردیش کی ترقی کی کُنجی ہے۔

کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے مودی نے مزید کہا کہ ایک پوری خاندانی پارٹی جھوٹے وعدے کر رہی ہے۔ انہوں نے بجلی کا وعدہ کیا تھا لیکن یوپی کو اندھیرے میں رکھا۔

مودی نے مزید کہا کہ اتر پردیش کے لوگوں نے ان کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جو ریاست میں ترقی چاہتے ہیں، جو اتر پردیش کو فسادات سے پاک رکھیں گے، جو ہماری ماؤں اور بیٹیوں کو خوف سے آزاد کریں گے۔

بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ بے جے پی کے لیے ترقی میں خواتین کا کردار سب سے اہم ہے، آج ہر شعبے میں خواتین کی بھرپور شمولیت ہورہی ہے۔

Advertisement

نریندرا مودی نے مزید کہا کہ ہماری حکومت ہر مظلوم اور متاثرہ مسلمان عورت کے ساتھ کھڑی ہے تاکہ کوئی ان پر ظلم نہ کر سکے۔ رہاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت مسلم خواتین کے خلاف جرائم روکنے کے لیے مسلسل کام کررہی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں مسلمان خواتین کو دیئے گئے حقوق کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے نت نئے طریقے استعمال کئے جارہے ہیں۔

نریندرا مودی نے مزید کہا کہ لوگ مسلمان بہنوں کو ورغلا رہے ہیں تاکہ وہ زندگی کے معاملات میں ہمیشہ پیچھے رہیں۔مسلم خواتین پر ظلم روکنے کے لیے ریاست میں ادیتیہ ناتھ کی حکومت ضرروی ہے۔

دوسری جانب ملک کی کئی ریاستوں میں بی جے پی ہی کی حکومتوں نے مسلمان طالبان پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کے لیے حجاب پر پابندی لگادی ہے۔

حجاب پر پابندی کے باعث ملک کی کئی ریاستوں میں ہندو انتہا پسندی کے خلاف مظاہرے بھی ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2002 میں بھارتی ریاست گجرات میں ہندو انتہا پسندوں نے فسادات کے دوران ہزاروں مسلمانوں کو شہید اور سیکڑوں خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی تھی ، اس وقت آج کے وزیر اعظم ہی وزیر اعلیٰ تھے۔

Advertisement

بی جے پی کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے ان فسادات کو بھارت کے لئے شرمناک قرار دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ، بھارتی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بڑی تنزلی
آسام میں بھارتی گرفت کمزور، ایک سال میں 35 بھارتی فوجی باغیوں کے ہاتھوں ہلاک
اگر ضرورت پڑی توکوئی امریکی سرپرستی میں حماس کوختم کرےگا، ڈونلڈٹرمپ
پیوٹن کا ٹرمپ کو فون، مشرق وسطیٰ میں قیام امن پر مبارکباد دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر