Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گارمین کی لائف ٹائم بیٹری کی حامل اسمارٹ واچ متعارف

گارمین کا نام فٹنیس اور ایڈوینچر اسپورٹس میں دلچسپی رکھنے والے صارفین کے لیے نیا نہیں ہے۔

گلوبل پوزیشننگ سسٹم، ٹریکنگ اور فٹنیس کے لیے اسمارٹ واچ اور دیگر آلات بنانے والی کمپنی گارمین نے شمسی توانائی سے چلنے والی گھڑی متعارف کروادی ہے۔

گارمین انسٹنکٹ 2 سولر کے نام سے پیش کی گئی اس ؔگھڑی کے بارے کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی بیٹری لائف لامحدود ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ گیجٹس 360 کے مطابق گارمین کی اسمارٹ واچ ایپل، سام سنگ اور فِٹ بِٹ کی طرح ویئر ایبل کیٹیگری میں اتنی مقبول نہیں ہیں، لیکن اس کے باوجود دنیا بھر میں اس کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

گارمین کی مصنوعات استعمال کرنے والوں میں اکثریت کھلاڑیوں اور ایڈوینچر اسپورٹس سے وابستہ افراد کی ہے۔ اپنے ’ ملٹی اسپورٹس ‘ فیچر کی بدولت گارمین کو اس زمرے میں سب سے معتبر جانا جاتا ہے۔

گارمین کی اس فلیگ شپ اسمارٹ واچ کو دو مختلف ماڈلز گارمین انسٹنکٹ 2 سو لر اور D2 ایئر ایکس 10 ایوی ایٹر کے نام سے امریکا میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

گارمین انسٹنکٹ 2 سو لر کے بارے میں  کمپنی کا کہنا ہے کہ شمسی توانائی سے چلنے والی اس گھڑی کی بیٹری تا عمر چلنے کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کی گئی ہے۔

اس ماڈل کو 45 ایم ایم اور انسٹنکٹ 2ایس کے نام سے 40 ایم ایم سائز میں متعارف کرایا گیا ہے۔

ابتدائی طور پر ان دونوں ماڈلز کو 449 ڈالر (تقریباً 87 ہزار 400 پاکستانی روپے) کی قیمت پر مارکیٹ کیا گیا ہے۔ جب کہ گارمین کا ہی Surf ایڈیشن 399 ڈالر( 70 ہزار امریکی ڈالر) پر دست یاب ہے۔

 D2 ایئر ایکس 10 ایوی ایٹر کو سیاہ اور سفید رنگوں میں 549 ڈالر ( 96 ہزار پاکستانی) میں متعارف کرایا گیا ہے۔

فٹنس کے متعدد فیچرز کے ساتھ ان دونوں ماڈلز میں کارڈیو ورک آؤٹ کے لیے آن اسکرین اینی میشن، یوگا اور ہائی انٹر ویل ٹریننگ بھی شامل ہے۔ یہ 25 اسپورٹس موڈز کو سپورٹ کرتی ہے۔

D2 ایئر ایکس 10 ایوی ایٹر کی بیٹری جی پی ایس میوزک کے ساتھ 24 گھنٹے، جی پی ایس ، میوزک اور SpO2 موڈ کے ساتھ 20 گھنٹے، جب کہ بیٹری سیور موڈ میں 7 دن تک کا بیک اپ فراہم کرتی ہے۔ یہ 5 میٹر گہرائی تک واٹر ریسسٹنٹ بھی ہے۔

D2 ایئر ایکس 10 ایوی ایٹر کو 1.3 انچ ( 33 ملی میٹر قطر)  کے ایملوڈ ڈسپلے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ جو کہ 416×416 پکسلز ریزولیشن کے ساتھ آلویز آن ڈسپلے فراہم کرتا ہے۔

اسٹین لیس اسٹیل بیزل کے ساتھ اس میں پروٹیکشن کے لیے گورننگ گلاس 3 دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں