Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 7: بین کٹنگ اور سہیل تنویر پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

Now Reading:

پی ایس ایل 7: بین کٹنگ اور سہیل تنویر پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

پشاور زلمی کے بین کٹنگ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سہیل تنویر پر پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق  پی ایس ایل انتظامیہ نے کرکٹر سہیل تنویر اور بین کٹنگ پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔

پی ایس ایل ظابطہ اخلاق  کی خلاف ورزی پر دونوں کرکٹرز پر میچ کا فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی کے کھلاڑی بین کٹنگ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سہیل تنویر کے درمیان گزشتہ روز میچ میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا ۔

دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے اپنے رویے پر معذرت بھی کرلی ہے۔

سہیل تنویر نے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ  گزشتہ روز جو بین کٹنگ سے میرا معاملہ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ میں یہ بات اپنی نئی نسل اور بچے جو ہمیں دیکھ رہے ہوتے ہیں صرف ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ غلط کام ہے ایسے نہیں کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ  ہماری بات 2018 میں ختم ہوچکی تھی لیکن جب انہوں نے دوبارہ کیا تو میں حیران رہ گیا پھر جب میں نے کیچ پکڑا تو میں نے غصے میں وہ نازیبا اشارہ کیا جو نہیں کرنا چاہیے تھا اور اس کو نظر انداز کیا جاسکتا تھا۔

Advertisement

سہیل تنویر نے کہا کہ میں یہ بات اپنی نئی نسل اور بچے جو ہمیں دیکھ رہے ہوتے ہیں صرف ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ غلط کام ہے ایسے نہیں کرنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کوالالمپور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاکستان نے ملائشیا کو 2-7 سے ہرا دیا
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی
ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ 15 اکتوبر کو مد مقابل ہونگے
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے شروع ہو گا
کرکٹ میں انقلاب، ویمنز ورلڈکپ میں گوگل جیمنائی کا ڈیبیو، پچ کی پیشگوئی درست ثابت
جنوبی افریقہ کو خوش آمدید، ہمارا فوکس ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے، اظہر محمود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر