Advertisement
Advertisement
Advertisement

آصف زرداری کی درخواست ضمانت، خصوصی میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

Now Reading:

آصف زرداری کی درخواست ضمانت، خصوصی میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم
آزادی کشمیریوں

 

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت پر ایم ایس پمز ہسپتال کو سابق صدر کے ذاتی معالج پر مشتمل نیا خصوصی میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق خصوصی میڈیکل بورڈ بنانے کے حکم کے ساتھ ساتھ عدالت نے سماعت 11 دسمبر تک ملتوی بھی کر دی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی سپیشل بینچ نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے دائر الگ الگ درخواستوں میں وفاق اور نیب کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کی جانب سے فراڈ کے الزام میں گرفتاری کو 5 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن نیب کچھ ثابت نہ کرسکا اور درخواست گزار کو جیل حکام کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔

Advertisement

سابق صدرآصف زرداری سے متعلق کہا گیا درخواستگزار مختلف قسم کی بیماریوں کے شکار ہیں اور انہیں 24 گھنٹے طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت طبی حالات کی سنگینی کے پیش نظر درخواست ضمانت منظور کرے۔

فریال تالپور کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ ایک سپیشل بچی کی ماں ہیں اور اس کی دیکھ بھال کیلئے ضمانت پر رہائی کی منظوری دی جائے۔

واضح رہے کہ سابق صدرآصف زرداری کی طرف سے 2 جبکہ فریال تالپور کی طرف سے ایک ریفرنس میں ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواستیں دی گئی ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر