Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی ولاگر پاکستان کا خوبصورت چہرہ دکھانے فیصل آباد پہنچ گئیں

Now Reading:

امریکی ولاگر پاکستان کا خوبصورت چہرہ دکھانے فیصل آباد پہنچ گئیں
امریکی ولاگر پاکستان کا خوبصورت چہرہ دکھانے فیصل آباد پہنچ گئیں

پاکستان کا دنیا میں مثبت چہرہ دکھانے کے لیے امریکی خاتون  ولاگر اور کالمسٹ سنتھیا ڈی رچ آج  فیصل آباد پہنچی ہیں۔

سنتھیا ڈی رچ نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں واپس آکر خوشی ہوئی۔

سنتھیا فیصل آباد میں منعقد ہونے والی دوسری  پیس کانفرنس میں بھی اپنے خیالات کا اظہار کریں گی۔

سنتھیا ڈی رچ  نے کہا کہ یہاں آنے سے قبل  پورے پاکستان کی سیر کر چکی ہوں، پاکستان بہت خوبصورت اور پر امن ملک ہے۔

یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں، پاکستان کی ثقافت بہت خوبصورت اور منفرد ہے، میں پاکستان کے خطرناک قرار دیے جانے والے علاقوں میں بھی جا چکی ہوں، فاٹا اور سر حدی  علاقے بھی بہت خوبصورت  ہیں ۔

اس سے قبل سنتھیا ڈی رچ  نے کراچی  کا دورہ کیا تھا ۔  انہوں نے  ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ  مجھے دعوت دینے کے لئے بدر ایکسپو اور جناب ظہیر ناصر کا شکریہ! کراچی میں آج خوبصورت موسم ہے !۔

دوسری ٹویٹ میں انہوں نے دسمبر کے آغاز میں  کہا تھا کہ  میں نے 25  خوبصورت مقامات کا انتخاب کیا ہے جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انٹارکٹیکا میں آسمان سے سونا برسنے لگا
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
کیک میں موجو یہ عام جز، آپ کو دائمی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے
ان 8 عادتوں سے دور رہیں، جو بڑھاپے کے عمل کو تیز کرتی ہیں
ٹوتھ برش کی روزانہ صفائی کے لیے یہ عمل دہرائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر