
محمد نواز پاؤں کی انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے محمد نواز کی جگہ کسی کھلاڑی کو اسکواڈ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
نسیم شاہ اور سرفراز احمد کو ٹریول ریزرو کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ اسکواڈ میں شامل کسی کھلاڑی کے انجرڈ ہونے کی صورت میں ان کا انتخاب کیا جائے گا۔
پی ایس ایل کے رواںسیزن میں بطور ایمرجنگ پلیئر پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے محمد حارث کو ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
تاہم محمد حارث کو کامران غلام، محمد عباس اور یاسر شاہ کے ساتھ 2 مارچ سے شروع ہونے والے پاکستان کپ میں شرکت کا مشورہ دیا گیا ہے۔ان کھلاڑیوں کو ضرورت پڑنے پر اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ کراچی میں تربیتی کیمپ میں شرکت کرنے والے اورپی ایس ایل کے پلے آف میں شامل نہ ہونے والے ٹیسٹ کھلاڑی آج رات اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ تین دن قرنطینہ کرکے 27 فروری سے تربیتی سیشن کا آغاز کریں گے۔
پی ایس ایل کے پلے آف میں شامل ٹیسٹ کھلاڑی 28 فروری کو اسلام آباد جائیں گے اور یکم مارچ سے ٹریننگ سیشن میں شرکت کریں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News