
ایک شخص نے چینی کے ساشے سے حیرت انگیز جادوئی کرتب دکھا کر انٹرنیٹ صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص چینی کے چھوٹے سے ساشے کو کھولتا ہے اور چینی کو الٹے ہاتھ کی مٹھی میں ڈال دیتا ہے۔
ویڈیو دیکھیں:
I’ve watched this 57 times and still can’t figure it out 😵💫 (via jadon.ray/TT) pic.twitter.com/TjsFrm7Udg
Advertisement— Overtime (@overtime) February 25, 2022
اس کے بعد کرتب دکھانے والا چینی کا خالی ساشے ہونٹوں میں دبا لیتا ہے اور مٹھی میں بند چینی کو ہوا میں اڑا دیتا ہے۔
چینی کو ہوا میں اڑانے کے بعد آدمی اس انداز سے ہاتھ لہراتا ہے جیسے وہ ہوا سے چینی کے ذرات چُن رہا ہو اور کچھ ہی دیر بعد حیرت انگیز طور پر وہ چینی واپس ساشے میں ڈال دیتا ہے۔
اس ویڈیو کو اب تک 60 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
جادوئی کرتب کی حقیقت کیا ہے؟
کچھ سوشل میدیا صارفین نے اس کرتب کی پول کھول دی ہے۔
حقیقت یہ ہےکہ جادوگر نے سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے پر دراصل ایک جعلی انگوٹھے کا خول پہنا ہوا ہے جس میں چینی بھری ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News