Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان سگریٹ نوشی کرنے والے مملک میں 15ویں نمبر پر

پاکستان زیادہ سگریٹ نوشی میں دنیا کے پہلے 15 ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت صحت کی جانب سے  جمع کرائے گئے جواب میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کل 31.8 فیصد مرد،5.8 فیصد خواتین اور 19 فیصد نوجوان سگریٹ نوشی کرتے ہیں، 4.4فیصد مرد،ایک فیصد خواتین اور 7.1 فیصد نوجوان روزانہ سگریٹ نوشی کرتے ہیں۔

وزارت صحت نے بتایا کہ سال2017میں پاکستان آبادی کےلحاظ سےچھٹابڑاملک تھا اور اب پاکستان21کروڑ 83 لاکھ 26 ہزارآبادی سے پانچواں ملک بن چکاہے۔