Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی ٹیسٹ: آسٹریلوی ٹیم دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی

Now Reading:

کراچی ٹیسٹ: آسٹریلوی ٹیم دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم دو اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ کے لیے آسٹریلوی ٹیم نے ایک تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ فاسٹ بالر جوش  ہیزل ووڈ کی جگہ لیگ اسپنر مچل سویپسن ڈیبیو کریں گے۔

پنڈی ٹیسٹ کی فلیٹ وکٹ کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کراچی ٹیسٹ میں وکٹ کم باؤنس والی اور اسپنرز کے لیے سازگار ہوگی۔

آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر،عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیرے، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز(کپتان)، مچل سویپسن اور نیتھن لائن شامل ہیں۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم میں بھی دو تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا  جارہا ہے۔

Advertisement

نسیم شاہ کی جگہ حسن علی اور افتخار احمد کی جگہ حارث رؤف یا فہیم اشرف کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 12 مارچ کو صبح دس بجے شروع ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر