Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کا پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے بانی کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کے بانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے پارٹی کے رکن راجہ مصدق خان کے انتقال پر اپنے جذبات کا  اظہار کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ہے۔

 

 

وزیراعظم عمران خان نے ‏پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیرکے بانی رکن راجہ مصدق خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راجہ مصدق خان کا شمار ان سمندر پار پاکستانیوں میں ہوتا تھا جو تب ہمارے قافلے کاحصہ بنے جب میں نے سیاست کے خار زار میں اپنا سفر شروع کیا تھا، میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کےساتھ ہیں۔

متعلقہ خبریں