
گیم کھیلیں، پیسے کمائیں، یہ کہاوت کچھ عجیب سی لگتی ہے، لیکن دنیا بھرمیں بہت سارے گیمزایسے ہیں جو کھیلنے کے بھی پیسے دیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک گیم ڈیولپراسکائے میوس کا ایکسی انفینیٹی ہے۔
ایکسی انفینیٹی کے خبروں میں آنے کی وجہ بھی نہایت دلچسپپ ہے۔ کچھ عرصے قبل ہیکرزنے کرپٹوایکسچینج رونن پر سائبرحملہ کرکے لاکھوں ڈالرمالیت کی کرپٹوکرنسی چرائی تھی جس میں مذکورہ گیم کے صارفین کی لاکھوں ڈالرمالیت کی کرپٹوکرنسی بھی شامل تھی۔
کمپنی کے بانی اورچیف آپریٹنگ آفیسرالیگزینڈرلیونارڈ لارسن کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ ’مذکورہ کرپٹوایکسچینج نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ چرائی گئی تمام کرپٹوکرنسی ریکورکرکے کھلاڑیوں کوواپس کردیں گے۔‘
بلاک چین تجزیہ کارکمپنی ایلپٹک کے مطابق 23 مارچ کوہونے والی ہیکنگ کی اس واردارت میں ہیکرزنے 1 لاکھ 73 ہزار600 ایتھراورساڑھے 25 ملین کے یوایس ڈی سی کوائن چرا لیے تھے۔ رپورٹ کے مطابق یہ کرپٹوکرنسی میں میں اب تک کی ہونے والی ہیکنگ کی دوسری بڑی واردات تھی۔
اس واردات کے بعد الیگزینڈرلارسن نے بین الاقوامی مالیاتی جریدے بلومبرگ سے گفتگومیں کہا تھا کہ ’ ہمارا وعدہ ہے کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کوجتنا جلد ممکن ہوسکے ان کی رقم واپس کریں گے۔ اور اس معاملے پرہم ابھی مذاکرات بھی کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News