Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان بحرین کےدورے پرروانہ

Now Reading:

وزیراعظم عمران خان بحرین کےدورے پرروانہ
بحرین

وزیراعظم عمران خان بحرین کےدورے پر روانہ ہوگئے، وزیراعظم بحرین کے قومی دن کی تقریب میں بطور اعزازی مہمان شرکت کریں گے ۔ جہاں انہیں بحرین کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا  گزشتہ سال اگست میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد بحرین کا یہ پہلا دورہ ہے، معاون خصوصی زلفی بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں جبکہ کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ حکومتی عہدیداروں پرمشتمل اعلیٰ سطح کا ایک وفدبھی وزیراعظم کے ساتھ ہے۔

دورےکے دوران وزیراعظم بحرینی فرمانروا سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔ پاکستان اور بحرین کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے۔

وزیراعظم کوبحرینی حکومت کی جانب سے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ شاہ حمد آرڈر آف رئیسانس سے نوازا جائے گا۔ وزیر اعظم پاکستان امیر بحرین حما بن عیسیٰ الخلیفہ کی دعوت پر بحرین کا دورہ کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

دورہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی اور دو طرفہ تعلقات کے پہلوؤں کے علاوہ عالمی اور علاقائی امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔وزیراعظم کا یہ دورہ فریقین کودوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے طریقے تلاش کرنے میں مدد دے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گذشتہ روزسعودی عرب کے دو روزہ دورے سے وطن واپس لوٹے ہیں جہاں انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی تھی اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ مئی 2019 کے بعد وزیر اعظم کا یہ چوتھا دورہ سعودی عرب تھا اور مسلسل روابط اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت کی عکاسی کرتے ہیں۔ وزیر اعظم نے جی 20 کی صدارت ملنے پر سعودی ولی عہد کو مبارکباد بھی دی۔

Advertisement
Advertisement

گذشتہ روز وزیراعظم کےدورہ سعودی عرب کا اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیاجس کے مطابق وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ کے تنازعات سیاسی اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیا۔

اعلامیے کے مطابق سیاحت کے فروغ سے متعلق سعودی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی،وزیراعظم نے ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان مشرق وسطی میں تنازعات ختم کرنے اور تناؤکم کرنے میں کردار ادا کرتا رہےگااورخطے اور دنیا کے امن کے لئے تمام تر کوششوں میں مدد فراہم کرتا رہے گا۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے کی ترقی میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ سعودی ٹیم کو جلد پاکستان بھیجنے کا وعدہ بھی کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر