Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانافضل الرحمان کا آصف زرداری کوٹیلیفون

Now Reading:

مولانافضل الرحمان کا آصف زرداری کوٹیلیفون
asif

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیاہے۔

ترجمان جے یو آئی کاکہناہے کہ ٹیلی فونک رابطے میں مولانا فضل الرحمان نے آصف زرداری کی خیریت دریافت کی اوردونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ جمعے کی شب عدالتی ضمانت پر رہائی پانے والے سابق صدر کراچی پہنچ گئے تھے۔

اس سے پہلےطبعیت ناسازی پراسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک کروڑ کے دو مچلکےجمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی۔

سابق صدر آصف زرداری کی جانب سےعدالت میں ایک ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کروائے گئےجو احتساب عدالت نےمنظور کرتے ہوئے سابق صدر کی رہائی کےلئے روبکار جاری کیا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement

آصف زرداری کی رہائی کے احکامات موصول ہونے پر انہیں پمز اسپتال سےڈسچارج  کرکےکراچی منتقل کرنے کافیصلہ کیاگیا۔

یاد رہے کہ میڈیکل بورڈنے سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی رپورٹ پیش کی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ ملزم کا جیل میں علاج ممکن نہیں،آصف زرداری کو انجیو گرافی کی ضرورت ہے اور مزید اسٹنٹ ڈالنے کی صورت میں انجیو پلاسٹی بھی کرنا پڑےگی جیل میں رہنےسےجان کوخطرہ ہو سکتا ہے۔ جس کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظورکی۔

Advertisement

سات ماہ سے نیب میں قید آصف زرداری پچھلے تین ہفتوں سےپمز اسپتال اسلام آباد میں زیرعلاج ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ صدرٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
کزنز کی سیاست میں انٹری کے سوال پر بلاول کا ردعمل سامنے آ گیا
سندھ کا کیا حال ہے،اس پربات نہیں کرنا چاہتی، بلاول پی پی رہنمائوں کو سمجھائیں، مریم نواز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر