Advertisement
Advertisement
Advertisement

گرم ممالک کے پرندے زیادہ رنگ برنگے ہوتے ہیں؟چند دلچسپ حقائق

Now Reading:

گرم ممالک کے پرندے زیادہ رنگ برنگے ہوتے ہیں؟چند دلچسپ حقائق

برسوں سے ایسا تسلیم کیا جاتا ہے کہ ٹراپیکل خطوں کے پرندے زیادہ رنگ برنگے ہوتے ہیں۔ ابھی تک ماہرین اس بظاہر فرضی دعوے کے ساتھ پوری طرح متفق دکھائی نہیں دیتے۔

ڈارون اور فون ہمبولٹ کا مشترکہ خیال

فطرت پسند سائنسدانوں میں چارلس ڈارون، الفریڈ رسل اور الیگزانڈر فون ہمبولٹ بہت اہم ہیں۔ انہوں نے انیسویں صدی میں اپنا دور پار کا سفر مکمل کرنے کے بعد کہا تھا کہ گرم ملکوں کے پرندے ان کے وطنی پرندوں سے زیادہ شاندار ہیں۔

اس وقت سے ایک تصور چلا آ رہا ہے کہ مرطوب خطوں کے پرندے بمقابلہ دوسرے علاقوں کے زیادہ رنگ برنگے ہیں۔

اس تصور کے حق میں ابھی تک بہت زیادہ ثبوت جمع نہیں کیے جا سکے۔

Advertisement
ایک عالمی تحقیق کی ضرورت

گرم ملکوں کے پرندوں کے رنگ برنگے ہونے کے لیے عالمی سطح پر ایک وسیع ریسرچ کی ضرورت یقینی ہے، لیکن ایسا ابھی تک ممکن نہیں ہو سکا۔

حال ہی میں اس مناسبت سے جغرافیائی معلومات تک رسائی بڑھی ہے اور ان سے گرم ملکوں کے خوبصورت پرندوں کے رنگوں بارے معلومات میں اضافہ ضرور ہوا ہے۔
ہزارہا رنگ

یہ بات طے ہے کہ پرندوں کی قریب دس ہزار اقسام انتہائی رنگ برنگی ہیں۔

محققین ساڑھے چار ہزار عام راستوں پر رہنے والی چڑیاؤں پر تحقیق کر رہے ہیں۔ ان میں چڑیا کے حجم کی کئی اقسام شامل ہیں۔ ایسی چڑیاؤں کی اقسام کل پرندوں کی نسلوں کا ساٹھ فیصد ہیں۔

Advertisement
رنگین ہونا کیا ہے؟

رنگ برنگا ہونے سے کیا مراد ہے؟ بظاہر اس سے مراد بے شمار رنگوں اور ان کے ملاپ سے کئی اور رنگوں کا سامنے آنا ہے۔

پرندوں میں رنگوں کی اقسام کو گننا مشکل ہے ناممکن نہیں۔ جس پرندے میں جتنے زیادہ شیڈ ہوں گے وہ اتنا ہی رنگ برنگا قرار دیا جاتا ہے۔
رنگوں کی پیمائش

ابتدا میں محققین پرندوں میں کئی رنگوں کی موجودگی پر متفق نہیں تھے جیسے شطرنج کی بساط ہوتی ہےلیکن اب ان کی تصاویر کو وسیع تر پھیلانے سے ان میں رنگوں کی موجودگی کا تعین کیا گیا ہے۔ اس ریسرچ سے پرندوں میں موجود رنگوں کی وسعت کو ایک پیمانے سے ناپنا آسان ہو گیا۔
ٹراپیکل قوس قزاح

Advertisement

جدید تحقیق سے ڈارون اور فون ہمبولٹ کے تصور کو کسی حد تک توثیق میسر ہو گئی ہے۔

اب محققین ایک نئی ریسرچ کے بعد یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ ٹراپیکل علاقے میں پائی جانے والی چڑیا کی جسامت کے مختلف پرندے دوسرے علاقوں کے اسی طرح کے پرندوں سے تیس فیصد زیادہ رنگ برنگے ہیں۔

محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی اثرات ہو سکتے ہیں۔
پرندوں کے علاوہ دوسری حیات کے رنگ

الیکزانڈر فون ہمبولٹ گرم علاقوں کے صرف پرندوں کے رنگ برنگے ہونے سے متاثر نہیں ہوئے تھے بلکہ وہاں کی دوسری حیاتیاتی مخلوق یعنی ریڑھ کی ہڈی والے جانوروں، کیڑے مکوڑوں اور پودوں میں پائے جانے والے رنگوں سے بھی بہت متاثر ہوئے تھے۔

کیا چڑیاؤں پر کی جانے والی جدید تحقیق ٹرپیکل خطے کی دوسری مخلوق پر بھی منطبق کی جا سکتی ہے؟ اس سوال کا جواب ابھی باقی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے سب سے چھوٹے پہاڑ کی اونچائی جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
سوشل میڈیا پر ’آل آئیز آن رفح‘ مہم زور پکڑ گئی
انوکھے فوبیا میں مبتلا بچے کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر