Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی کا موسم گرم، گرد آلود ہوائیں چلنے کا قوی امکان

Now Reading:

کراچی کا موسم گرم، گرد آلود ہوائیں چلنے کا قوی امکان
گرد آلود ہوائیں

شہر کراچی میں آج موسم گرم رہنے اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا قوی امکان ہے۔

 اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ دن مییں گرد آلود ہوائیں چلنے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ دن میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سیبٹی گریڈ تک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اس وقت 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ  دن بھر میں ہوا کے جھکڑ 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کی لپیٹ میں رہیں گے تاہم بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ جمعرات سے کراچی سمیت زیریں سندھ میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان  ہے جس دوران درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کا سلسلہ 15 مئی تک جاری رہے گا  جس دوران شہر میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر معطل ہو جائیں گی، گرمی کے سبب ملک میں پہلے سے موجود ہوا کا زیادہ دباؤ ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر