
آلو کھانے سے زیادہ اس کا رس پینے کے ڈھیروں فائدے ہیں، جاننے کے بعد آپ بھی کبھی اس کے رس کا استعمال کرنا نہیں بھولیں گے۔
آلو کھانے میں سب ہی کو پسند ہوتے ہیں مگر اس کو پینے کے بھی فوائد اتنے بے شمار ہیں جنھیں جان کر آپ آلو کا استعمال مزید بڑھا دیں گے۔
• آلو میں قدرتی طور پر ’ایلکلائن ‘ پایا جاتا ہے جو تیزابیت کے خاتمے کے لئے نہایت مفید ہے۔
• آلو کا جوس پینے سے السر سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔
• اس کا جوس جگر اور گردوں کی صفائی کے لیے بھی بہترین ہوتا ہے ۔
• چہرے کی خوبصورتی اور صفائی کے لئے آلو کا جوس بے حد مفید ہے۔
• آلو میں وٹامن بی کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے جو کہ کاربز کو فیٹ میں بدلنے کے بجائے توانائی میں بدل دیتا ہے، آلو کے جوس کے استعمال سے جسم توانا اور متحرک ہو جاتا ہے۔
• آلو میں موجود وٹا من سی جلد میں ’کولاجن ‘ بننے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے جو جھریوں کا بھی خاتمہ کرنے میں مدد دیتا ہے ۔
• اس میں موجود کیلشیم، زنک اور وٹامن کے زخم لگنے کی صورت میں خون کو جمنے میں مدد فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے زیادہ خون بہہ جانے سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے ۔
• بالوں کا جھڑنا، خشکی و سکری جیسے مسائل میں بھی آلو کا رس مفید ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News