Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات

Now Reading:

وزیراعظم سے سعودی وزیرخارجہ کی ملاقات
سعودی وزیرخارجہ

وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کی ملاقات ہوئی ، جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ کیا گیا جبکہ مقبوضہ کشمیر سمیت اہم علاقائی امورپرمشاورت جاری رکھنے پر  بھی اتفاق کیاگیا۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے معاشی تعلقات کو سراہا جبکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے سعودی وعدے کی بھی تعریف کی۔

ملاقات میں وزیر اعظم نے سعودی وزیر خارجہ کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے ےکہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی صورتحال بگڑ رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاک سعودیہ تعلقات تاریخی، برادرانہ اور گہرے ہیں جبکہ سعودی ولی عہد کے گزشتہ دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے دو طرفہ تعاون میں اضافہ ہوا۔

Advertisement

عمران خان نے پاک سعودیہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے سعودی ٹیم سیاحت میں سرمایہ کاری کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔

وزیر اعظم نے ہندوستان میں شہریت سے متعلق نئے  امتیازی قانون پر سعودی وزیر خارجہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی پسماندگی اور ان کے حق تلفی کی منظم کوششوں میں مصروف ہے۔

 وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ایل او سی پر بھارتی کے جنگی اقدامات خطہ میں مزید تناؤ کا باعث بنیں گےاسلئے عالمی برادری مقبوضہ کشمیری عوام کے حقوق کی فراہمی کےلئے کردار ادا کرے۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ نے فرمانروا اور ولی عہد کی جانب سے خطے میں استحکام کے لئے پاکستانی کوششوں کو سراہاتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مزید بہتری کے عزم کو  بھی دہرایا۔

سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

سعودی وزیرخارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

Advertisement

واضح سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود نے وزارت خارجہ میں ملاقات کی تھی جس میں باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیاگیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے اہم امورپرباہمی مشاورت جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا تھا ۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی حمایت پر سعودی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب میں دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر