Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی دارالحکومت میں اہم شاہراہیں کنٹینرز لگا کر بند کردی گئیں

Now Reading:

وفاقی دارالحکومت میں اہم شاہراہیں کنٹینرز لگا کر بند کردی گئیں
وفاقی دارالحکومت

حکومت کی جانب سے خفاظتی اقدامات کی پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں اہم شاہراہیں، ہائی ویز اور موٹرویز کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ’حقیقی آزادی مارچ‘ سے نمٹنے کے لئے حکومت نے گزشتہ رات سے اسلام آباد جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا ہے۔

راستے بند ہونے کی وجہ سے عام عوام پریشانی کا شکار اور ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق جی 13 میں سرینگر ہائی وے رکاوٹیں لگاکربندکردی گئی ہے جبکہ زیروپوائنٹ پر بھی سرینگر ہائی وے کا ایک حصہ کنٹینرلگاکربند  کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیض آباد انٹر چینج  پر بھی کنٹینز کھڑے کردیئے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد آنے والی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔

Advertisement

اسلام آباد ہائی وے کو گلبرگ پل کے مقام پر کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے اسکے علاوہ موٹروے اور ہائی ویز کو بھی مختلف مقامات پر بند کردیا گیا ۔

ٹیکسلہ اور واہ کنیٹ سے راولپنڈی اسلام آباد آنے والے تمام راستے بند کر دئیے گئے  ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مارچ کو لانگ مارچ کرنے کا علان کیا تھا۔

حکومت کی جانب سے عمران خان کے لانگ مارچ کو بھرپور انداز میں روکنے اور اسکی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسلام آبد سمیت سندھ اور پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جبکہ لاہور اور وفاقی دارالحکومت میں اہم شاہراہوں کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے لانگ مارچ کو روکنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری سمیت رینجرز کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ فوج کے متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

باوجود حکومتی احکامات اور اقدامات کے پی ٹی آئی کے کارکنان مختلف شہروں سے ریلی کی صورت میں لانگ میں شرکت کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر